گورنر ٹاملناڈو کے کالج میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر تنازعہ

   

مدورائی: ٹاملناڈو کے گورنر آر این روی اب ایک اور تنازعہ میں گھر گئے ہیں۔ مدورائی کے ایک نجی کالج میں منعقدہ پروگرام میں شریک گورنر نے طلباء کے درمیان ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگا کر بڑا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ بل پر روک لگانے کے معاملے پر پہلے ہی سپریم کورٹ کی ناراضگی کا سامنا کر رہے گورنر نے کہا کہ وہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ہفتہ کو مدورائی تھیاگراج انجینئرنگ کالج میں ’تعلیمی اداروں میں کمبر‘ کے عنوان سے ایک پروگرام ہوا جس میں وہ مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران اپنی تقریر ختم کرنے سے پہلے گورنر نے مبینہ طور پر جئے شری رام کا نعرہ لگایااور طلبہ سے بھی کہا ۔
جواب میں طلباء نے بھی نعرے لگائے۔ گورنر کا ایک غیر مذہبی تعلیمی ادارے میں جئے شری رام کا نعرہ لگانا اب ایک تنازعہ بن گیا ہے۔