گورنر کے ساتھ خاتون وزراء نے سیلفی لی، سوشیل میں وائرل

   

حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) راج بھون میں نئے وزراء کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بعض خوشگوار لمحات دیکھے گئے۔ خاتون وزراء کونڈا سریکھا اور ڈی انوسویا سیتکا نے گورنر جشنودیو ورما کے ساتھ سیلفی لی اور اسے سوشیل میڈیا میں وائرل کردیا۔ تقریب حلف برداری کے بعد اٹھوم کے موقع پر ریاستی وزراء کی گورنر سے ملاقات ہوئی اور خاتون وزراء نے گورنر کے ساتھ سیلفی کی خواہش کی۔ گورنر نے فوری اتفاق کیا جس پر ڈی انوسویا سیتکا اور کونڈا سریکھا نے گورنر کے ساتھ سیلفی لی۔ کونڈا سریکھا نے اپنے فون سے یہ سیلفی لی۔ سیلفی سے لی گئی یہ تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل ہوچکی ہے۔ گورنر نے حالیہ عرصہ میں ریاست کے قبائیلی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ اس سلسلہ میں خاتون وزراء سے انہوں نے اپنے تجربات بیان کئے۔ خاتون وزراء کی سیلفی کے بعد بتایا جاتا ہے کہ بعض وزراء نے بھی گورنر کے ساتھ سیلفی لی۔ اس طرح تقریب حلف برداری نے وزراء کو گورنر کے ساتھ سیفلی کا موقع فراہم کیا۔ 1