گورنر ہریانہ دتاتریہ کا جناب وقار الدین کے افراد خاندان کو پرسہ

   

حیدرآباد۔ 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب سید قار الدین قادری کے انتقال پر آج ان کی قیامگاہ پہونچ کر افراد خاندان کو پرسہ دیا ۔ دتاتریہ نے افراد خاندان اور مرحوم کے بھانجے سید احمد امیر قادری سے ملاقات کی اور جناب وقار الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جناب سید وقار الدین سے دیرینہ روابط کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ وہ حقیقی سکیولر تھے اور عوام کے مسائل کیلئے جمہوری انداز میں جدوجہد کرتے تھے ۔ ان کا انتقال صحافت کا نقصان ہے ۔