گورنرمہاراشٹرا کا ’’ماتوشری‘‘ میں ڈنر

   

ممبئی3جنوری(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹرگورنربھگت سنگھ کوشیاری نے کل چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کی رہائش گاہ ماتوشری جاکروزیراعلی کے اہل خانہ کے ہمراہ رات کا کھانا کھایا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ گورنرنے ادھوٹھاکرے اورانکی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کوصبح ناشتے پرمدعوکیاتھانیزآج گورنرکی ماتوشری میں کی گئی ضیافت اس کاایک تبادلہ تھا۔واضح رہے کہ گذشتہ دس برسوں میں شایدیہ پہلاواقع ہے جب گورنرنے کسی کی رہائش جاکردعوت کھائی ہو۔اس سے قبل سابق وزیراعلی دیوندرفرنویس کے گھر اس وقت کے گورنرسی وی راؤنے انکی کم سن بچی کی عیادت کی تھی جوکہ ایک حادثے کاشکارہوگئی تھی۔فوری طورپراس بات کاعلم نہیں ہوسکاکہ ادھوٹھاکرے اورانکی اہلیہ نے ڈنرمیں کیاڈیشس دستیاب کرائی تھی ۔