اجزا:گوشت (انڈر کٹ) ڈیڑھ کلو، لال مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چمچہ، ہلدی پاؤڈردو چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چمچہ، زیرہ ایک کا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چمچہ، لہسن پیسٹ دو چمچے، ہری مرچیں چار چمچے، سرکہ ایک چوتھائی کپ، کریم ایک کپ، انڈے پانچ عدد، شملہ مرچ ڈیڑھ گرام (کیوبز میں کاٹ لیں)، پیازدو سو گرام (کیوبز میں کاٹ لیں)، بریڈ کرمبز حسب ضرورت، تیل فرائی کرنے کیلئے۔
ترکیب :گوشت کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں بنا لیں۔اس میں لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، زیرہ، ادرک، لہسن، ہری مرچیں ، سرکہ، کریم مکس کر دیں۔اس کو پکا لیں ۔ گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار لیں۔اسٹک پر ایک بوٹی، ایک شملہ مرچ ، ایک پیاز اور پھر بوٹی لگا کر اس پر انڈا لگا دیں۔اس کے بعد اس پر بریڈ کرمبز لگا لیں۔تیل گرم کریں اور اسٹکس کو فرائی کر لیں۔ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔