گوشت دل بہار

   

اجزا: بکرے کا گوشت آدھا کلو، پیاز چار عدد، لہسن، ادرک پیسٹ ایک چمچہ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاؤڈر ایک چمچہ، ہلدی پاؤڈر ایک چوتھائی چمچہ، گھی آدھا کپ، دہی پھینٹ لیں آدھا کپ، لیموں کا رس دو چمچے، ہری مرچیں چوپ کر لیں2تا3 عدد، ہرا دھنیا چوپ کر لیں تین چمچے، ثابت دھنیا ایک چمچہ، سفید تل آدھاچمچہ، بادام4 تا5 عدد۔
ترکیب : پیاز کو باریک پیس لیں گرم گھی میں پیاز پیسٹ کو بھونیں۔گوشت اور ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر بھونیں اور گوشت کا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔نمک ،لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر اور دو کپ پانی ڈال کر پکنے دیں۔گوشت گل جائے تو اس میں دہی ڈالیں اور بھونیں۔تیل اوپر آ جائے تو بھنا، پسا ہوا مسالہ ڈال کر ملا لیں۔ہری مرچیں،ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر پانچ منٹ دم دیں۔نان یا روٹی کے ساتھ سرو کریں۔