حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے کل 4 مارچ کو گولکنڈہ اور اطراف کے علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہنے کا اعلان کیا ہے۔ سمر ایکشن پلان کے مینٹیننس کاموں کے سلسلہ میں صبح 11 تا 12.30 بجے بنجاری دروازہ، گولکنڈہ پولیس اسٹیشن، کوارٹرس، رسالہ بازار، ریشم باغ، کٹورہ ہاؤز، گیلکسی تھیٹر، راہول کالونی، مولا گنج، گولکنڈہ ہاسپٹل۔ سہ پہر 3 بجے تا 4 بجے راجیو گاندھی نگر، ڈیفنس کالونی، باپو نگر، مہدی کالونی، جیتندر فلور مل اور اطراف کے علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ 1