ممبئی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ساورکر کے پوترے رنجیت ساورکر نے آج مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک کتابچہ پر پابندی عائد کردے جس میں کہا گیا ہے کہ ساورکر ہم جنس پرست تھے ۔ کتابچہ میں ادعا ہے کہ ساورکر کے گاندھی جی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے سے جسمانی تعلقات تھے ۔ رنجیت نے کہا کہ حکومت کو اس پر کارروائی کرتے ہوئے کتابچہ پر فوری امتناع عائد کرنا چاہئے ۔