گوڑا فیملی میں شادی پر یدی یورپا کو شکایت نہیں

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو ۔ /18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن تحدیدات کی مبینہ خلاف ورزی میں شادی کے انعقاد پر عملاً گوڑا فیملی کی مدافعت کرتے ہوئے چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے آج کہا کہ یہ شادی سادگی سے انجام دی گئی ۔ گوڑا فیملی نے حتی الامکان تحدیدات کا لحاظ رکھا جس پر وہ ستائش کے مستحق ہیں ۔ شادی کیلئے تمام ضروری اجازت نامے دیئے گئے تھے اور یہ سادگی سے انجام پائی۔اس تعلق سے مباحث کی کوئی ضرورت نہیں ۔ جمعہ کو ایچ ڈی دیوے گوڑا فیملی کے فارم ہاؤز پر سابق چیف منسٹر کمارا سوامی کے بیٹے اور سابق وزیراعظم کے پوتے نکھل کی شادی کانگریس لیڈر ایم کرشنپا کی پوتری ریواتی سے انجام پائی ۔