واشنگٹن: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے سرچ انجن کو صارفین بالخصوص نوجوان افراد کے لئے پرکشش بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت کی مدد لے گی۔امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل نے یہ فیصلہ ایسے موقع پر لیا ہے کہ جب چیٹ جی پی ٹی جیسی مصنوعی ذہانت کی ایپلی کیشنز کی مقبولیت دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔جریدے کے مطابق گوگل اس پراجیکٹ کوڈ نیم ‘میجائی’ کا اعلان رواں ہفتے ہونے والی سالانہ آئی او کانفرنس کے دوران کرے گا۔