گوہاٹی: گوہاٹی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال تشویشناک ہے اور چہارشنبہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہے ۔ تاہم وقفہ وقفہ سے بارش سے کچھ راحت ملی ہے ۔کامروپ (میٹرو) کے ڈپٹی کمشنر پلو گوپال جھا نے ایک نوٹیفکیشن میں کہاکہ محکمہ موسمیات کی طرف سے شہری علاقوں میں ممکنہ زبردست بارش کی وارننگ کے پیش نظر چہارشنبہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ امتحانات منعقد کئے جا سکتے ہیں۔