اکرا۔22فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) گھانا کے مشرقی علاقے میں کوانتا شہر میں ہوئے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ریت سے بھرے ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کنارے سامان فروخت کررہی ایک خاتون اور اس کے دو گاہکوں کی اپنی زد میں لے لیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ ان کے علاوہ ایک حاملہ خاتون سمیت دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔