گھریلو ٹوٹکے

   

Ferty9 Clinic

٭ پالک کی کڑواہٹ دور کرنا : پالک بھونتے وقت تھوڑا سا دودھ ڈال کر بھونیں گی تو ذائقہ بھی اچھا ہو گا اور کڑواہٹ بھی نہیں رہے گی۔
٭ بادام کو تازہ رکھنا : باداموں کو زیادہ عرصہ تک خستہ اور تازہ رکھنے کیلئے باداموں میں تھوڑی سی چینی ملا کر ہوا بند ڈبہ میں رکھیں۔
٭ لہسن کے چھلکے اُتارنا : لہسن رات بھر پانی میں بھگوئیں۔ صبح لوہے کی چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے ملیں۔چھلکے جلدی اْتر جائیں گے۔
٭ کلیجی کی بو دور کرنا : کلیجی کو اچھی طرح دھونے کے بعد اس کے ٹکڑوں کو پیالے میں ڈالیں اور آدھا کپ دودھ ڈال کر پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں پھر اس کو چھلنی میں رکھ دیں۔کچھ دیر بعد پکائیں۔پک کر کلیجی بہت لذیذ بنے گی اور اس کی جو مخصوص بو ہوتی ہے وہ بھی ختم ہو چکی ہو گی۔
٭ فریج میں چیزوں کو دیر تک تازہ رکھنا : ایک کھلے منہ کی شیشی میں ایک چوتھائی کپ میٹھا سوڈا ڈال کر ڈھکن پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کر لیں۔پھر اس کو فریج میں رکھ دیں اس سے پھل سبزیاں اور کھانے پینے کی اشیاء دیر تک تروتازہ رہیں گی اور فریج سے بو بھی نہیں آئے گی۔
٭ چمک پیدا کرنا : آئینے پر اگر داغ دھبے لگ گئے ہوں تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیے اور گیلے کاغذ سے صاف کیجیے۔
٭ موزے صاف کرنا : نیم گرم پانی میں تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ملائیے اور جھاگ بنا کر بچوں کے گندے موزے بھگو دیں۔ تھوڑی دیر بعد مل کر دھوئیں۔ موزے صاف ستھرے ہو جائیں گے ،اگر ساتھ ہی تھوڑا سا سوڈا ڈال دیا (واشنگ سوڈا) تو مزید اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔