حیدرآباد ۔ شوہر سے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک اور گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ دو خواتین کی خودکشی کے علیحدہ واقعات سائبر آباد کمشنریٹ حدود میں پیش آئے۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 30 سالہ پوجا جو سورارم کالونی کے ساکن راجو کی بیوی تھی اس نے کل باتھ روم کے ڈور سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پوجا شوہر کے روزانہ کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ پوجا اور راجو کی شادی سال 2008 میں ہوئی تھی جن کے 3 بچے ہیں۔ میاں بیوی کے درمیان روزانہ جھگڑے چل رہے تھے۔ ان جھگڑوں سے پوجا تنگ آچکی تھی جس نے خودکشی کرلی۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ لاونیا جو کزیٹ علاقہ کے ساکن شخص رمیش کی بیوی تھی اس خاتون نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا۔