اے پی کے ضلع کرنول میں پیش آئے واقعہ کے بعد شہریوں میں تشویش
حیدرآباد: 29 جولائی ( سیاست نیوز) شہر میں ان دنوں گھوڑسواری کا ذوق جنون کی شکل اختیار کرتا جارہا ہے ۔ اکثر نوجوان گھوڑ سواری کو ایک فیشن اورسوشل میڈیا پر ریلز تیار کرنے کیلئے استعمال کرنے لگے ہیں لیکن گھوڑسواری کا جنون ہلاکت اور معذوری کا سبب بن سکتا ہے ۔ ریاست آندھراپردیش میں اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان گھوڑے سے گرنے کے سبب فوت ہوگیا ۔ ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا مدی کیری منڈل میں پیش آئے اس واقعہ پرتھوی راج نامی نوجوان فوت ہوگیا ۔ یہ ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ان افراد کیلئے یہ ویڈیو ایک سبق ثابت ہوگیا ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے پر شہریوں میں تشویش پیدا ہوگئی ۔ ایسے شہری جن کے بچے گھوڑسواری کا ذوق رکھتے ہیں اور گھڑ سواری میں کرتب بازی کے نخرے دکھا رہے ہیں ان کیلئے یہ حادثہ احتیاط اور زیادہ ہوشیاری سے باز رہنے کا ایک پیغام دیتا ہے ۔ اس ویڈیو میں مقتول نوجوان کو تیزی سے گھوڑا دوڑانے کی کوشش میں پُرجوش تھا جو گھوڑے سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ع