گیان واپی مسجد معاملے میں اے ایس ائی کی سروے رپورٹ پر عرضی کی سماعت 3جنوری کو ہوگی

,

   

اے ایس ائی نے 2نومبر کے روزعدالت کو سروے مکمل ہونے کی جانکاری دی تھی۔
واراناسی۔واراناسی ضلع عدالت نے انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی(اے ائی ایم سی) کے بشمول تین درخواست پر سنوائی کے لئے 3جنوری کی تاریخ مقر ر کی ہے‘ ان درخواستوں میں اے ایس ائی کی رپورٹ کو مہر بند لفافے میں عدالت میں پیش کرنے کی مانگ کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ مذکورہ گیان واپی مسجد سرو ے رپورٹ لیک نہیں ہواس کے لئے ایک شخصی حلف نامہ بھی تمام فریقین سے لیاجائے۔

اے ائی ایم سی جوگیان واپس مسجد کے انتظامات انجام دیتا ہے‘ نے یہ درخواست دائر کی وہیں چار ہندو درخواست گذاروں کے وکیل وشنو شنکر جین نے ایک اور درخواست دائر کی اور یہ دونوں درخواستیں 18ڈسمبر کو دائر کی گئی تھیں۔

اے ائی ایم سی کے وکیل اخلاق احمد نے کہاکہ ”ہم نے عدالت سے گوہا ر لگائی ہے کہ گیان واپی مسجد کے سائنسی سروے پر مشتمل رپورٹ ایک مہر بند لفافے میں رکھی جائے اور مذکورہ فریقین سے کسی کو اس وقت تک نہ دیں جب تک وہ عدالت میں ایک حلف نامہ داخل نہیں کردیتا ہیں کہ کوئی بھی اس کو لیک نہیں کریگا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ عدالت نے اگلی سنوائی کے لئے 3جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔اے ائی ایم سی نے واراناسی کی ضلعی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ اگر وہ اس فیصلے پر پہنچتے ہیں کہ سروے رپورٹ کی ایک کاپی جین کو ان کے ای میل ائی ڈی پردی جائے تو اس کی ایک کاپی اے ائی ایم سی کے وکیل اخلاق احمد کے ای میل ائی ڈی پر فراہم کی جائے۔

اے ائی ایم سی کی جانب سے درخواست دائر کرنے والے احمد نے کہاکہ ”شرینگر گوری گیان واپی مسجد معاملے میں (چار)خواتین درخواست گذاروں کی جانب سے‘ ان کے وکیل وشنو شنکر جین عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں زوردیاگیا ہے سروے رپورٹ کی ایک کاپی جین کے ای میل ائی ڈی پر روانہ کریں۔

ہمیں اس درخواست پراعتراض ہے۔ لیکن اگر عدالت اس فیصلے پر پہنچ جاتی ہے کہ سروے رپورٹ میل پر بھیجی جاسکتی ہے‘ تو ہم عدالت سے درخواست کرتے ہیں کہ اے ایس ائی سروے رپورٹ کو اے ائی ایم سی کے وکیل کے میل ائی ڈی پربھی بھیجنے کا حکم صادر کریں“۔اے ائی ایس نے درخواست کرتے ہوئے رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزید تین ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔