گیل 15 برس بعد پاکستان کے دورہ سے خوش

   

کراچی ۔پاکستان سوپرلیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاببیٹسمین اور یونیورس باس کرس گیل نے طویل عرصے بعد پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں مزید کرکٹ کھیلنے کا منتظر رہوں گا۔کرس گیل نے کہا کہ 15 سال بعد پاکستان آنا بہت اچھا لگا، احتیاطی تدابیر کے باعث لیگ کے ابتدائی میچوں میں عوام کی حاضری محدود رہی لیکن پھر بھی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔خیال رہے کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث کرس گیل جلد ہی واپس چلے جائیں گے ۔