لکھنؤ: جیل میں قید مافیا ڈان عتیق احمد کے بیٹے عمر احمد نے منگل کو سی بی آئی عدالت میں خودسپردگی کردی۔ اس کے سر پر دو لاکھ روپے کا انعام تھا اور اس کے خلاف بھتہ خوری سے متعلق مقدمات درج تھے۔ عتیق کا چھوٹا بیٹا علی نے گزشتہ ماہ پریاگ راج کی عدالت میں خودسپردگی کی تھی اور اس پر 50,000 روپے کا انعام تھا۔ اس وقت احمد آباد کی سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد کو یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا سامنا ہے اور ان کی کروڑوں روپے کی ناجائز دولت اور جائیداد کو حکومت نے ضبط کر لیا ہے۔