حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (پریس نوٹ) گرین ولے اکیڈیمی اسکول علی نگر، علی آباد اور بیت الامداد ٹرسٹ کے زیراہتمام ہائی اسکول، جونیر اور ڈگری کالجس کے طلباء و طالبات کیلئے سیرت کوئز اور تقریری مقابلوں کا انعقاد 5 اور 6 اکٹوبر کو عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم پوزیشن لانے والے طلباء و طالبات کو پُرکشش انعامات دیئے جائیں گے۔ جونیر اور ڈگری کالجس کے طلبہ کیلئے تقریری مقابلے کا عنوان ’’حضورؐ کی حیات کے اخلاقی پہلو‘‘ اور اسکولی طلبہ کیلئے ’’حضورؐ کی مکی زندگی‘‘ ہوگا۔ ہائی اسکول کی طالبات کیلئے تقریری مقابلے کا عنوان ’’حضرت عائشہ ؓ یا حضرت فاطمہؓ کی زندگی‘‘ اور جونیر اور ڈگری کالجس کی طالبات کیلئے ’’حضورؐ کی ازدواجی زندگی‘‘ رکھا گیا ہے۔ طلباء و طالبات کیلئے کوئز کے سوالات حضورؐ کی سیرت پر ہوں گے۔ تقریری اور کوئز مقابلوں میں اول، دوم، سوم آنے والے طلباء و طالبات کو 2000، 1000، 500 نقد رقم کے علاوہ میڈلس بھی دیئے جائیں گے۔ تمام شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ اسکولس اور کالجس کے ذمہ داروں اورسرپرستوں سے اپیل کی جاتی ہیکہ وہ اپنے طلباء و طالبات کو اس جانب توجہ دلائیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے گوگل فارم کے ذریعہ آن لائن رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔ رجسٹریشن کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن لنک کیلئے 6309871949 یا 9246366940 پر ربط کریں۔