ہائی ٹینشن لائن پربس گرنے سے درجنوں جھلس گئے

   

ستنا : مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے اچھرہ تھانہ علاقے میں آج ایک بس کے اوپر سے بجلی کی 11 کے وی ہائی ٹینشن لائن گر گئی، جس سے بس میں سوار تقریباً ایک درجن افراد جھلس گئے ۔ زخمیوں کو قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق 11 کے وی ہائیٹیننگ لائن اچھرہ سے صالحہ جانے والی مسافر بس پر گر گئی۔ اس حادثے میں ایک درجن کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ بتایا گیا کہ اچھرہ تھانہ علاقہ کے پارسمانیہ روڈ میں رام پور پاٹھ کے قریب پرائیویٹ مسافر بس کے اوپر 11 کے وی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے بس میں موجود ایک درجن افراد جھلس گئے ۔