حیدرآباد۔24۔مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے بی جے پی کو مہا دھرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ نے اپنی شرائط کے تحت بی جے پی کو پابند کیا کہ مہا دھرنے میں شرکت کرنے والے قائدین ، وزراء کے بارے میں تفصیلات آج رات 9 بجے تک پولیس کو فراہم کردی جائیں۔ دھرنے میں 500 افراد کی شرکت کی اجازت رہے گی اور اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ شرائط کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائی کیلئے آزادی رہے گی ۔ اسی دوران بی جے پی رکن اسمبلی روی نندن راؤ نے کہا کہ سیاسی فائدہ کیلئے کے سی آر کسانوں سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ جات کے افشاء کی اخلاقی ذمہ داری کے ٹی آر کو قبول کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں کی بات کرنے والے کے ٹی آر بھول رہے ہیں کہ لال بہادر شاستری نے ٹرین حادثہ پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کوئی بھی سرکاری کمپیوٹر سے تفصیلات کا افشاء ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کے ٹی آر پر عائد ہوتی ہے۔ والد کی طرح فرزند بھی صحافیوں کو برا بھلا کہنا اپنی عادت بناچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرچہ جات کے افشاء سے کوئی تعلق نہیں ہے تو پھر کے ٹی آر اس مسئلہ پر اظہار خیال کیوں کر رہے ہیں۔ ر