چندی گڑھ: پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے لیڈر سکھبیر سنگھ بادل پر حملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) یا قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) سے جانچ کرانے کی درخواست پر جمعہ کو پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کیا۔پنجاب حکومت کو 30 اپریل تک نوٹس کا جواب دینا ہے ۔ بادل نے یہ عرضی داخل کی ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ 4 دسمبر کو گولڈن ٹیمپل کمپلیکس میں ان پر فائرنگ کے معاملے کی جانچ کسی بھی مرکزی ایجنسی جیسے سی بی آئی یا این آئی اے سے کرائی جائے ۔ بادل نے عرضی میں کہا ہے کہ پولیس نے ان کا بیان تک ریکارڈ نہیں کیا۔ بادل پر گولی چلانے کے ملزم نارائن سنگھ چورا کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ بادل اس حملے میں بال بال بچ گئے تھے ۔ ان پر اس وقت گولی چلائی گئی جب وہ اکال تخت کی طرف سے ‘تنکھیا’ قرار دیے جانے کے بعد سزا کاٹ رہے تھے اور گولڈن ٹیمپل کے دروازے پر خدمت کر رہے تھے ۔