حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے 27 پراکٹسنگ ایڈوکیٹس کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائینس کے مطابق سینئر کونسلس کا درجہ دیا ہے ۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی کی قیادت میں 5 رکنی ججس کی کمیٹی نے تقریباً 120 درخواستوں کا جائزہ لیا جن میں سے 27 وکلاء کو سینئر ایڈوکیٹس کا درجہ دیا گیا۔ 5 رکنی ججس کی کمیٹی کے فیصلہ کو مکمل کورٹ میں منظوری دی گئی ۔ سینئر کونسل کا درجہ حاصل کرنے والے 27 وکلاء میں محمد عمران خاں واحد مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے وکیل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سینئر کونسل کیلئے 6 مسلم وکلاء نے دعویداری پیش کی تھی لیکن کمیٹی نے صرف ایک نام کو منظوری دی ہے۔ جن وکلاء کو سینئر کونسل کا درجہ دیا گیا ان میں اجئے ریڈی ، اشوک آنند کمار ، وائی چندر شیکھر ، دامودر ریڈی ، سی دوارکا ناتھ ، اے گریدھر راؤ ، وی ہری ہرن ، مدن موہن راؤ مہیندر ریڈی ، مستان نائیڈو، جی موہن راؤ ، ٹی رماکانت ریڈی ، وی روی کرن ، سرینواس ریڈی ، وجئے کمار ، ویویک ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔ سینئر کونسل کا درجہ دینے کیلئے وکلاء کی مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر پوائنٹس دیئے جاتے ہیں۔