خرطوم: سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی کے نتیجے میں محکمہ صحت اور ہسپتالوں میں طبی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔خْرطرم میں قائم نیو البان ہسپتال کی ایک خاتون ڈاکٹر نے خبر دار کیا ہے کہ ان کے ہاسپٹل میں آکسیجن کا ذخیرہ تقریبا ختم ہوچکا ہے اور باقی ماندہ آکسیجن ذخیرہ جلد ختم ہوجائے گا۔سی این این کے مطابق ڈاکٹر ھویدا الحسن نے انکشاف کیا کہ زخمی مسلسل آ رہے ہیں اور ملازمین خود 11 دنوں سے دن رات کام کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ وہ جنگ بندی کی بات کر رہے ہیں، لیکن کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی۔