ہاسپٹلس میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

   

حیدرآباد 9 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے ہاسپٹلس میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔اندرون ایک ہفتہ ہاسپٹلس میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد بڑھی ہے ۔ ۔شہر کے کورونا علاج کیلئے مرکز بنائے گئے گاندھی اسپتال سے گذشتہ تین دنوں میں رجوع ہونے والوں کی تعداد 26ہوگئی ہے ۔ متاثرین کی تعداد میں ہے تاہم روزانہ کورونا معاملات میں سے ریاست کے ہاسپٹلس کو رجوع ہونے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔اندرون ہفتہ ہاسپٹلس سے رجوع ہونے والے افراد کی تعداد 1157ہوگئی ہے ۔ ہاسپٹلس میں کورونا متاثرین کی تعداد 1381ہے ۔آکسیجن سلنڈرس پر 546 افراد ہیں جبکہ آئی سی یو میں 429افراد زیرعلاج ہیں۔ڈاکٹرس نے کہاکہ ان پیشنٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔محکمہ صحت کے ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس تیسری لہر کے تعلق سے چوکسی اختیار کریں۔