ہانگ کانگ: ہانگ کانگ میں سکیورٹی حکام نے آزادی حامی گروپوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں متنازعہ نئے سکیورٹی قانون کے تحت پہلی بار چار نوجوان کارکنوں کوگرفتار کیا ہے۔ہانگ کانگ میں پولیس نے چہارشنبہ 29 جولائی کو قومی سلامتی کے متنازعہ نئے قانون کے تحت علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے شبہ میں چار نوجوان کارکنان کوگرفتار کیا ہے۔ سکیورٹی سے متعلق یہ نیا متنازعہ قانون حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلی بار چار نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔