ہانگ کانگ۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہانگ کانگ میں رات بھر ہونے والے مظاہروں کے بعد ٹرین کا نظام معّطل کر دیا گیا ہے۔ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم نے عوام کے تحفظ کی خاطر ایک مخصوص قانون کے تحت شہر میں اس نظام کو بند کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ گزشتہ شب ہانگ کانگ کے کاروباری علاقے میں اکھٹے ہزاروں مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اس دوران متعدد ٹرین اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہانگ کانگ میں گزشتہ کئی ماہ سے بیجنگ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کیخلاف احتجاج جاری ہے۔
