نئی دہلی ۔ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا گیا، تمام 16ٹیمیں براعظمی درجہ بندی کی بنیاد پر ٹورنمنٹ میں رسائی حاصل کریں گی۔2021 کی براعظمی چمپئن شپس کی درجہ بندی پرجگہ ملے گی جبکہ علیحدہ کوالیفائنگ راونڈ نہیںکھیلا جائے گا۔ ایشیا سے میزبان ہندوستان سمیت 4 ممالک کو ورلڈ کپ میں جگہ ملے گی اور یورپ سے 7 ممالک ہوں گے۔علاوہ ازیں ہندوستانی ٹیم انتظامیہ ایونٹ میں بہتر مظاہرے کیلئے کافی پرعزم ہے ۔