واشنگٹن : امریکہ میں غیرمعمولی حد تک کم حجم اور سائز کے ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو ان کے سائزکی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہلکے ہونے اور پیدائش کی مدت سے کئی ماہ قبل پیدا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے جڑوں بچوں کی پیدائش کو ایک کرشمہ قرار دیا تھا۔امریکی “سی این این” نیٹ ورک نے ایک طویل رپورٹ میں انکشاف کیا کہ والدین، 35 سالہ شکینہ راجیندرم اور 37 سالہ کیون نداراگا کو ڈاکٹروں نے مطلع کیا تھا کہ متوقع جڑواں بچے پیدائش کے بعد زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ کیونکہ خاتون نے صرف 21 ہفتے اور 5 دن کے بعد یعنی مقررہ تاریخ سے تقریباً چار ماہ پہلے بچوں کو جنم دیا تھا۔۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4 مارچ 2022 کی آدھی رات کے صرف ایک گھنٹہ بعد حمل کے 22ویں ہفتے میںوونوں بچے “ہاتھ کی ہتھیلی” کے سائز کے برابر پیدا ہوئے اور ان کا وزن ایک سوڈا بوتل کے برابر تھا اور ان کے اعضاء ان کی شفاف جلد کی وجہ سے دیکھے جا سکتے تھے۔