ہر ماہ ایک لیڈر کو بی جے پی میں شامل کراؤں گا: وشویشور ریڈی

   

حیدرآباد۔/6 جولائی، ( سیاست نیوز) بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق رکن پارلیمنٹ کونڈہ وشویشور ریڈی نے کہا کہ وہ ہر ماہ ایک لیڈر کو بی جے پی میں شامل کرائیں گے۔ وشویشور ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس سے ٹکراؤ کی طاقت بی جے پی کے سوا کسی پارٹی میں نہیں ہے۔ ریاست کی موجودہ صورتحال میں نئی سیاسی پارٹی کے قیام کے مواقع کم ہیں لہذا انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ وشویشور ریڈی کو پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر بنڈی سنجے سے ملاقات کے بعد وشویشور ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی دن تک غیر جانبدار کی طرح رہا لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ بی جے پی میں شمولیت کے بعد دیگر پارٹیاں سوال کررہی ہیں۔ کانگریس کے سینئر قائدین کی بی جے پی میں شمولیت کا علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر ماہ کم از کم ایک لیڈر کو بی جے پی میں شامل کرائیں گے۔ر