حیدرآباد14جنوری(یواین آئی) بی آرایس کی ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ پرانے خیالات کو بھوگی کے الاؤ میں جلا دینا چاہیے اور نئے طریقوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ کویتا نے کے بی آر پارک میں منعقدہ بھوگی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ جاگرتی کو بھارت جاگرتی میں تبدیل کردیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو منفی سوچ چھوڑ کر ملک اور سماج کیلئے کام کرنا چاہیے ۔ تلگو برادری کے نمائندوں نے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ کویتا نے کہا کہ ماریشس کی تلگو برادری کے نمائندے جو کہ ملک ماریشس میں تلگو ثقافت کے تحفظ کیلئے نسلوں سے کام کر رہے ہیں، وہاں منعقد ہونے والی تلگو مہاسبھا سے تعاون کریں گے ۔