ہرن کا بچہ سڑک پر پہونچ گیا

   

حیدرآباد 27 فبروری (سیاست نیوز) شہر کی سڑک پر اچانک ہرن کا بچہ نمودار ہوا۔ تاہم پولیس نے اس کو پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کے حوالے کردیا گیا۔ بعدازاں ہرن کے بچہ کی طبی جانچ کے بعد اس کو زو منتقل کردیا گیا ۔ تاہم اس بات کا پتہ نہ چل سکا کہ ہرن کا بچہ شہر میں کس طرح پہنچا۔ بروقت ٹریفک مسئلہ سے دوچار مہدی پٹنم کے علاقہ میں ہرن کا بچہ دستیاب ہونا تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔ آصف نگر پولیس حدود گڈی ملکاپور کی سائی بابامندر کے قریب ہرن کا بچہ نمودار ہوا۔ پولیس نے فوری پہنچ کر مقامی عوام کی مدد سے اس کو پکڑ لیا اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی گئی۔ پولیس تحقیقات میں جٹ گئی ہیکہ اس علاقہ میں ہرن کا بچہ کس طرح پہنچا۔ع