ہریانہ : دادری میں پھر شرانگیزی ، مسلم باپ بیٹے کی داڑھی مونڈ ھ دی گئی۔

,

   

گڑگاؤں : ہریانہ کے چرخی دادری میں شر پسندوں نے مسلم باپ بیٹے کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دادری کے گاؤں سانجرواس میں باپ بیٹے کے ساتھ کچھ شر پسند عناصر نے مارپیٹ کرتے ہوئے زبردستی ان کی داڑھی کاٹ ڈالی ۔ بعدازاں مقامی مسلمانو ں کے تعاون سے پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ۔ متاثرین کا تعلق اترپردیش کے بلند شہر سے ہے ۔ یہ لوگ بلند شہر سے سانجرواس گاؤں جارہے تھے ۔

متاثرین نے بتایا کہ وہ سانجرواس کے بس اسٹیشن پر پہنچے تو چار لوگوں نے ان کا نام پوچھا اور اس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی ۔ اور زبردستی ان کی داڑھی کاٹ دی گئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔