چندی گڑھ : ہریانہ میں نویں تا بارہویں جماعت کے کلاسیس کی کشادگی کے اندرون دو ہفتے تقریباً 150 طلبہ کورونا پازیٹیو پائے گئے۔ کورونا کے کیسیس میں اضافہ کے بعد حکومت نے 3 اضلاع میں آئندہ دو دنوں کیلئے سرکاری اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عہدیداروں نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ سب سے زیادہ کیسیس ریوری علاقہ میں درج کئے گئے ہیں جہاں 13 اسکولس کے 91 طلبہ مثبت پائے گئے جس کے بعد جھاجر کے 34 طلبہ اور 2 ٹیچرس متاثر ہوئے ہیں۔ جھنڈ میں تقریباً 30 طلبہ اور 10 اساتذہ کورونا ٹسٹ میں مثبت پائے گئے۔