یروشلم ۔ یکم ؍ جون (ایجنسیز) اسرائیلی فوجیوں نے سرکاری عہدیداران کے سامنے اپنی سکون اور ادویات زمین پر یہ کہہ کر پھینک دیں کہ ہم دماغی طور پر بیمار ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں پارلیمانی کمیشن کی میٹنگ ہوئی جس میں اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحانات کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اسرائلی اہلکاروں نے (معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی) کیوجہ سے خود کو دماغی مریض قرار دیا اور ڈاکٹروں کی طرف سے دی جانے والی سکون اور ادویات کو سب کے سامنے زمین پر پھینک دیا۔