ہم مسلح گروپوں کے مقاصد ناکام بنانے میں شام کے ساتھ کھڑے ہیں: حزب اللہ

   

دمشق : شام میں مسلح گروپوںنے ملک کے چوتھے بڑے شہر حماۃ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ اس پیش رفت کے یعد حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مسلح گروپوںکے حملوں اور اہداف کو ناکام بنانے کے لیے اپنے اتحادی شام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ پہلے سے ریکارڈ شدہ تقریر جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نشر کی گئی تھی میں نعیم قاسم نے ان دہشت گرد گروپوں کے حملوں کی مذمت کی جو شام میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم شام کی طرف سے اس جارحیت کے اہداف کو ناکام بنائیں گے۔ نعیم قاسم نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ گروپ شام کے صدر بشار الاسد کی کس طرح حمایت کرے گا ۔