نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی ہماچل پردیش میں حکومت بنائے گی، جس کے بعد پرانی پنشن اسکیم کی بحالی سمیت تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ شملہ کے بنوٹی میں ایک جلسہ عام میں انہوں نے کہا کہ کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح ایسے وعدے نہیں کرتی جو پورے نہ ہو سکیں۔