شملہ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) قبائیلی ضلع لاہوال ۔ سیپٹی کے انتظامی مرکز کیلونگ میں جمعرات کو ریاست کا سب سے اقل ترین درجہ حرارت 3.3 سیلسیس درجہ ریکارڈ کیا گیا۔ شملہ میں اب تک اقل ترین درجہ حرارت 11.8 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ منالی ۔ کرخی اور ڈلہوزی کا درجہ حرارت بالترتیب 7.6 ڈگری، 9.8 ڈگری اور 11.7 ڈگری پایا گیا۔ میدانی و ڈھلوانی علاقوںمیں بارش اور پہاڑی علاقوں میں 7 اکٹوبر تک برفباری کا امکان بتایا گیا ہے۔