احمدآباد : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ونڈے سیریز کی فاتح ٹیم کا کل یہاں پانچویں مقابلہ میں فیصلہ ہوگا اور خطاب کسی بھی ٹیم کے حق میں جاسکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز بلند حوصلوں کے ساتھ کیا تھا کیونکہ اس نے ٹسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اسے محدود اوور کی کرکٹ میں پہلے اور تیسرے مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن گذشتہ روز کھیلے گئے مقابلہ میں سنسنی خیز انداز میں اس نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیریز کو 2-2 سے برابر کرلیا ہے۔ گذشتہ دو مقابلوں کے دوران ہندوستان کیلئے ایشانت کشن اور سوریا کمار اہم کھلاڑی ثابت ہوئے جنہوں نے انگلینڈ کے بولروں کے خلاف ایک یادگار بین الاقوامی کریئر شروع کیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کو امید ہیکہ جوز بٹلر اور دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین ڈیوڈملان اہم مقابلہ میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ٹرافی جتوائیں گے۔ جوفرا آرچر اور پارک ووڈ کے ساتھ کریس جارڈن جنہوں نے چوتھے مقابلہ میں ناقص مظاہرہ کیا ہے ان سے بھی ٹیم انتظامیہ کو بہتر مظاہرہ کی امید ہے۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کی تمام تر توجہ اب اپنے کپتان ایان مرگن پر مرکوز رہے گی اور ان سے ٹیم کو ٹرافی جتوانے والی اننگز کی امید ہے۔