واشنگٹن : امریکہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور چین کی سرحد (ایل اے سی) پر دونوں ممالک کی فوجی توسیع کے باعث جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یہ دعویٰ امریکن انٹلیجنس کمیونٹی کی سالانہ تھریٹ اسسمنٹ کی رپورٹ میں کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق ایل اے سی کے متنازعہ حصے پر ہندوستان اور چین کی بڑھتی ہوئی عسکری سرگرمیاں دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان مسلح تصادم کا خطرہ بڑھارہی ہیں ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے امریکی شہریوں اور مفادات کو براہ راست خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، ایسے میں اس معاملے میں امریکی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے ۔