ہنداور کمبوڈیا کے تھنک ٹینک کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

   

نام پنہ : ہندوستان اور کمبوڈیا کے نوجوانوں، ماہرین تعلیم اور پالیسی سازوں کے درمیان بات چیت اور خیالات کے تبادلے کے ذریعے باہمی مفاہمت کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے دو سرکردہ تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن اور ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ نے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستان کے آزاد تھنک ٹینک آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن اور کمبوڈیا کے آزاد تھنک ٹینک ایشین وژن انسٹی ٹیوٹ کے درمیان یہاں منعقد 19ویں انڈیا آسیان چوٹی کانفرنس کے موقع پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہے ۔