کابل: طالبان حکومت نے ہندوستان پرکابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے اورویزہ سرویس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے بیان میں کہا کہ ہندوستانی وفد کا دورہ افغانستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دورکا آغاز اورخوش آئند ہے۔افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ عامرخان متقی سے ہندوستانی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکریٹری جے پی سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی،افغانستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی ،تجارت کے فروغ اوردیگرامور پربات کی۔افغان حکام کا کہنا تھا کہ متوازن خارجہ پالیسی کے تحت افغان حکومت ہندوستان سے سیاسی ، معاشی اورثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتی ہے۔ ہندوستان خطے کا ایک اہم ملک ہے جس پرانے تعلقات ہیں۔ہندوستان سے افغانستان میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے، زیرالتوا ہندوستانی منصوبے مکمل کرنے اورافغان عوام کے لئے ویزہ سرویس بحال کرنے پرزوردیا ہے۔