نئی دہلی : کورونا وائرس کے خلاف ہندوستان میں ٹیکہ اندازی جاری ہے اور اِس درمیان کئی مقامات سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اِس کے منفی اثرات کا حوالہ دے کر لوگ ویکسین لینے سے انکار کررہے ہیں۔ دراصل کئی لوگ ٹیکہ لگانے کے بعد بیمار ہوئے ہیں اور کچھ اموات کی خبریں بھی سامنے آئیں لیکن مصدقہ طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ تمام اموات سبب ویکسین رہا ہے۔تاہم تازہ اطلاع میں ویکسین کے سبب ایک موت کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔ ٹیکہ اندازی کے ضمنی اثرات کا پتہ لگانے کیلئے ایک سرکاری پیانل اے ای ایف آئی تحقیق کررہا ہے۔ اِس پیانل نے ٹیکہ اندازی کے بعد ایک 68 سالہ شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا کہ اِس شخص کو ٹیکہ لگانے کے بعد کافی سنگین الرجی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اُس کی جان چلی گئی۔