ہندوستان میں کویڈ کی وجہہ سے اموات 24گھنٹوں میں 3998اموات کے ساتھ دس گنا کا اضافہ

,

   

نئی دہلی۔وزرات صحت اور خاندانی بہبود کی فراہم کردہ جانکاکاری مطابق ہندوستان میں چہارشنبہ کے روز374اموات درج کئے جانے کے بعد محض 24 گھنٹوں میں 3998اموات کا اندراج عمل میں آیا ہے۔

یہا ں پر اس کے علاوہ42015نئے معاملات جو منگل کے روز درج 11922سے زائد معاملات ہیں۔منگل کے روز ہندوستان میں چار ماہ کے اندر سب سے کم اموات درج کئے تھے۔

فی الحال ملک میں 4,07,170فعال معاملات ہیں اور اب تک پیش آنے والے اموات 4,18,480ہیں۔ مرکزی وزرات صحت کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں جملہ36977لوگ اسپتالو ں سے ڈسچارج ہوئے ہیں‘

جس کے بعد اسپتالوں اور ہیلتھ مراکز سے آج کی تاریخ تک ڈسچار ج ہونے والے لوگوں کی جملہ تعداد3,03,90,687تک پہنچ گئی ہے کیونکہ پچھلے 43دنوں سے یہ وائرس ایک لاکھ سے کم لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔

وزرات صحت کے بموجب ہندوستان میں جملہ41,54,72,455لوگوں کو ٹیکوں کی خوراک پہنچائی گئی ہے‘ جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں 34,25,446لوگ بھی شامل ہیں جنھیں یہ خوارک پہنچائی گئی ہے۔

منگل کے روز18,52,140نمونوں کی جانچ کے بشمول 20جولائی کے روز جملہ نمونوں کی جانچ کی تعداد 44,19,93,273تک پہنچ گئی ہے