ہندوستان میں کویڈ19کے67,084نئے معاملات درج

,

   

نئی دہلی۔وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کے روز جانکاری دی ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ 19کے 67,084نئے معاملات اور1241اموات درج کئے گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ ملک میں فعال معاملات کا موقف7,90,789ہے جو جملہ معاملات کے1.86فیصد شرح پر مشتمل ہے۔ یومیہ مثبت شرح ہندوستان میں 4.44فیصد درج کی گئی ہے جبکہ ہفتہ واری شرح6.58فیصد درج ہوئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں ہوئی 1,67,882صحت یابیوں کے ساتھ ہندوستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد4,11,80,751تک پہنچ گئی ہے۔ مذکورہ وزرات نے کہاکہ موجودہ صحت یابی کی شرح 96.95فیصد ہے۔

ملک میں اس وباء سے ہونی والی جملہ اموات کی تعداد5,06,520ہے۔ وزرات کا کہنا ہے کہ درایں اثناء پچھلے 24گھنٹوں میں 15,11,321نمونوں کی جانچ کے بعد اب تک ملک میں کئے جانے والی جانچ کی تعداد74.61کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک ملک بھر میں 1,71,28,19,947ٹیکہ خوراکیں پہنچائی گئی ہیں۔