بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ہندوستان چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر شہدا کو یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کیا ۔ مسٹرچوہان نے ٹویٹ میں لکھا ہے ’’ آزاد ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کے لئے شہید ہو جانے والے مادر وطن کے سپتوں کو سلام ۔ آج کے دن 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کا آغاز ہوا تھا ۔ اس متبرک دن کے لئے ملک کے کئی سپوت ہنستے ہنستے شہید ہو گئے تھے ۔ ان تمام بہادروں کے قدموں پر گلہائے عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔