ہندوستان کو معاشی سست روی پر جلد قابو پانا چاہئے : آئی ایم ایف

   

واشنگٹن ۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ
(IMF)
نے ہندوستان کے لئے ایک عاجلانہ پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی معاشی سست روی پر جلد سے جلد قابو پانے کا مشورہ دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے مزید کہاکہ ہندوستان کے پاس ترقی کیلئے تصرف میں لائے جانے والی رقومات محدود ہیں کیونکہ اُسے ( ہندوستان ) بڑے بڑے قرضوں اور اُس کی سودی رقومات کی ادائیگی بھی کرنی ہے ۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے 2019-20 ء کیلئے ہندوستان کے جی ڈی پی فروغ میں ماہ اکتوبر کیلئے 6.1%کی کٹوتی کی ہے جبکہ جنوری میں مزید کٹوتی بھی متوقع ہے ۔