نئی دہلی :آر بی آئی کے بعد اب عالمی بینک نے بھی موجودہ مالی سال یعنی 23-2022 میں ملک کی معاشی شرح ترقی کے اندازہ کو گھٹا دیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق ہندوستان کا جی ڈی پی اس سال 6.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل جون 2022 میں عالمی بینک نے ہندوستان کا جی ڈی پی 7.5 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔