ہندوستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹیچر کو ورلڈ ٹیچرس ڈے کے موقع پر تعلیم کے شعبہ میں جدوجہد اور اُن کے گرانقدر حصہ کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔ 35 سالہ گریما راجیش انیل کمار میور پرائیوٹ اسکول میں کمپیوٹر سائنس کی ٹیچر ہیں۔ گریما اُن 3 ٹیچرس میں شامل ہیں جن کو ابوظہبی ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج کی جانب سے اعزاز عطا کیا جائے گا۔ اعزاز کے لئے ٹیچرس کا انتخاب کلاس روم میں اُن کے طریقہ تدریس اور بچوں پر اُس کے اثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ منتخبہ ٹیچرس کو اچانک اُن کے اسکول کے دورہ کے موقع پر یہ اعزاز عطا کیا جائے گا۔