ہندوستانی نژاد پال کپور نائب وزیر خارجہ جنوبی ا ور وسطی ایشیا نامزد

   

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کیلئے اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ نامزد کر دیا ہے۔اگر ان کی تقرری کی تصدیق ہو جاتی ہے تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے دوسرے ہندوستانی نژاد امریکی سفارت کار ہوں گے۔پال کپور ہندوستان، پاکستان سلامتی اور جوہری امور کے ماہر اور پاکستان کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا پالیسی ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔پال کپور اس وقت امریکی نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول میں پروفیسر ہیں اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوشن میں وزیٹنگ فیلو کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے پہلے بھی کئی ہندوستانی نژاد امریکیوں کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا ہے جن میں کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر اور سری رام کرشنن کو وائٹ ہاؤس کا اے آئی پالیسی ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔تلسی گبارڈ کوامریکی نیشنل انٹلی ڈائرکٹر مقررکیا گیا۔